اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

وسیم اکرم نے قلندرز کےبیٹنگ آرڈر میں تبدیلی پر سوالات اٹھا دیئے

10 Mar 2024
10 Mar 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کراچی کنگز کیخلاف میچ میں لاہور قلندرز کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی پر سوالات اٹھا دیئے۔

نجی سپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ  لاہور قلندرز کی مینجمنٹ اور شاہین آفریدی کو یہ بات سمجھنی پڑے گی کہ وہ ابھی آل راؤنڈر نہیں بنے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی لیگز میں سکندر رضا اور ڈیوڈ ویزے پرفارم کررہے ہیں مگر اس کے باوجود شاہین نے خود کو بیٹنگ آرڈر میں پروموٹ کیا اور بیٹنگ کرنے آگئے، اگر وہ ان دونوں کھلاڑیوں میں سے کسی کو بھیجتے تو 10 یا 20 رنز زیادہ بنتے۔

وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ  یہ ضروری نہیں بطور کپتان آپ کو بیٹنگ لازمی کرنی ہے، وقت اور حالات کو دیکھ کر فیصلے کیے جاتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے