اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چوہنگ پولیس کا آن لائن پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، تین ملزمان گرفتار

09 Mar 2024
09 Mar 2024

(لاہور نیوز) چوہنگ پولیس نے آن لائن پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کر لئے۔

سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں آن لائن پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، چوہنگ پولیس نے آن لائن پتنگوں کا کاروبار کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان شاکر حسین ، کاشف منظور اور وسیم خان کو خفیہ اطلاع کی مدد سے گرفتار کیا۔

ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں مالیت کی سینکڑوں پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں، ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی صدر نے انسداد پتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن پر ایس ایچ او چوہنگ پولیس کو شاباش دی،

ایس پی صدر سدرہ خان کا کہنا تھا پتنگ فروشی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے