اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل، مقدمہ کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

07 Mar 2024
07 Mar 2024

(ویب ڈیسک) فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے معاملہ پر اعتزاز احسن نے مقدمہ جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

اعتزاز احسن نے وکیل لطیف کھوسہ کے توسط سے درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا ہے کہ 5 رکنی لارجر بینچ نے فوجی عدالتوں کیخلاف فیصلہ دیا، فیصلہ کیخلاف وفاق و صوبوں کی طرف سے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی گئیں۔

درخواست کے مطابق انٹرا کورٹ اپیل میں 6 رکنی بینچ نے فوجی عدالتوں کیخلاف فیصلہ معطل کر دیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فوجی عدالتوں کا معاملہ اہم نوعیت کا ہے، انٹرا کورٹ اپیلوں کو 18 مارچ کے عدالتی ہفتہ میں سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے