اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جلاؤ گھیراؤکیس : اسلم اقبال، حماد اظہر سمیت 6 ملزمان اشتہاری قرار

07 Mar 2024
07 Mar 2024

(لاہور نیوز) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں رہنما پی ٹی آئی میاں اسلم اقبال، حماد اظہر سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال نے پولیس کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا۔

اشتہاری قررا دیے گئے دیگر ملزمان میں محمد قاسم ،ملک حیدر، ثمر اور عدنان اشرف شامل ہیں ، دوران سماعت پولیس نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ ان ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے