اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں 16 ملزمان کی ضمانتیں منظور

01 Mar 2024
01 Mar 2024

(لاہور نیوز) 9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ، لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مزید 16 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔

یاد رہے کہ تمام ملزمان  کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے