اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ: سڑک عبور کرتے شہری کو نامعلوم کار نے کچل دیا

01 Mar 2024
01 Mar 2024

(لاہور نیوز) کاہنہ میں سڑک عبور کرنے والے شہری کو نامعلوم تیز رفتار کار نے ٹکر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آیا جہاں سڑک کی دوسری جانب جانے کی کوشش کرنے والے شخص کو تیز رفتار کار نے کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد شہری کے قتل میں ملوث کار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے