اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اے این ایف کی کارروائیاں، 81 کلو منشیات برآمد، 3ملزمان گرفتار

29 Feb 2024
29 Feb 2024

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) نے 5 کارروائیوں میں81 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ 3 ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔

ترجمان کے مطابق کارروائیاں ملتان،کوئٹہ، حسن آباداور لکپاس ٹول پلازہ میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران 175 کلو کرسٹل ہیروئن،3 کلو چرس برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان اےاین ایف کا بتانا ہے کہ کارروائی میں 35 گرام ویڈ،2 کلو ہیروئن،1 کلو آئس برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے