اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 9،شہرقائد میں میچ کے دوران یہ کام ہرگز نہیں ہوگا!سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلہ

28 Feb 2024
28 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں شیڈول میچز کے دوران شہر کی کوئی سڑک بند نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق پی ایس ایل 9 کے میچز کے دوران شہر قائد کی کوئی سڑک بند نہیں ہوگی البتہ ہیوی ٹریفک کو میچ کے روٹس والے راستوں سے نہیں گزرنے دیا جائے گا۔پی ایس ایل 9 کے پلے آف اور فائنل سمیت 11 میچز کی میزبانی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو دی گئی، ایونٹ کے دوسرے مرحلے کے میچز کا آغازآج 28 فروری سے 18 مارچ تک کراچی میں شیڈول ہے۔

اس موقع پر کراچی ٹریفک پولیس نے تماشائیوں کیلئے پارکنگ کیلئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے، وہ شائقین کرکٹ جو کارساز، ملینیم اور نیوٹاؤن سے آرہے ہیں، اپنی گاڑیاں پی ایس بی کوچنگ سینٹر /چائنا گراؤنڈ میں پارک کرسکیں گے۔

دوران میچ سہراب گوٹھ سے جانب نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر، پیپلز چورنگی سے یونیورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم تا نیوٹاؤن، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے