(ویب ڈیسک) پنجاب کی نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز نے ملتان سٹیڈیم واقعہ پر کرکٹر محمد عامر کو فون کرکے معلومات حاصل کیں۔
قومی کرکٹر محمد عامر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی پوسٹ میں بتایا کہ فیملی کے ساتھ سٹیڈیم میں پیش آنے والے واقعہ پر مریم نواز نے نوٹس لیا اور اپنا قیمتی وقت نکال کر مجھے فون کیا جس پر میں انکا شکر گزار ہوں۔
محمد عامر نے لکھا کہ ’ڈپٹی کمشنر ملتان نے بھی ذاتی طور پر میری تمام غلط فہمی دور کردی ہے‘ میں آپ ( مریم نواز) کی کاوش کو سراہتا ہوں اور آپ کے نئے سفر میں میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل محمد عامر نےڈپٹی کمشنر ملتان پر میچ کے دوران مبینہ طور پر اپنی فیملی سے بدسلوکی کا الزام عائد کرتے ہوئے مریم نواز سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
محمد عامر نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ڈپٹی کمشنر ملتان نے تکبرانہ انداز سے گراؤنڈ کی ملکیت کا دعویٰ کیا اور میچ کے دوران انہیں بلاجواز باہر نکال دیا، یونیفارم میں طاقت کا یہ غلط استعمال ناقابل برداشت ہے۔