اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خواتین اداکاراؤں کیساتھ کام کا تجربہ اچھا نہیں رہا: نوال سعید

27 Feb 2024
27 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید نے کہا ہے کہ ماضی میں خواتین ساتھی اداکاراؤں کیساتھ کام کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔

حال ہی میں نوال سعید نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انڈسٹری میں اداکاراؤں کے مقابلے میں مرد فنکاروں کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا رہا، مرد فنکار اپنے ساتھیوں سے نسبتاً بہتر رویہ اختیار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے حارث کے ساتھ کام کیا، ہم دونوں نے باہمی مشاورت کے ساتھ پراجیکٹ میں کام کیا، اس کے علاوہ سینئر اداکار شہروز سبزواری اور زاہد احمد کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی اچھا تھا۔

نوال کا کہنا تھا کہ مجھے جن چند برے تجربات کا سامنا کرنا پڑا وہ خواتین ساتھی فنکاروں کے ساتھ ہی پیش آئے، انڈسٹری میں ابتدائی دنوں میں خواتین ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا مشکل لگا، ان کے ساتھ تجربہ اچھا نہیں رہا، تاہم اب ایسا نہیں ہے۔

نوال سعید نے مزید کہا کہ ماضی میں ساتھی اداکارائیں میرے بارے میں عجیب و غریب باتیں کرتی تھیں، میک اپ آرٹسٹ سے سوال کرتیں کہ کیا میں وگ پہنتی ہوں یا سکن کیئر پروڈکٹس کونسے استعمال کرتی ہوں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے