پاکستانی میڈیا بھارتی سلیبریٹیزکو دکھا تا ہے لیکن۔۔اداکار حسن شہریار نے بڑی بات کہہ دی
(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکار حسن شہریار نے کہاہے کہ پاکستانی میڈیابھارتی سیلبریٹیز کو دکھاتا لیکن وہ ہمیں نہیں دکھاتے۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں حسن شہریار کا کہنا تھاکہ ہمارے اشتہارات میں بھارتی سلیبریٹیز کو دکھایا جاتا ہے۔ ہمارے میڈیا میں بھارتی شخصیات کو کوریج ملتی ہے لیکن بھارتی میڈیا پاکستانی سلیبریٹیز کو نہیں دکھاتا۔
انہوں نے کہاکہ میں بھارتی عوام کے خلاف نہیں ہوں اور نہ ان کے سلیبریٹیز سے مجھے کوئی مسئلہ ہے، تاہم میں عزت دو اور عزت لو کا قائل ہوں۔ مجھے اس بات کی پرواہ نہیں کہ اگر میں سچ بولوں گا تو میرے کاروبار پر فرق پڑے گا اور بھارتی میرے کپڑے خریدنا بند کردیں گے۔
اداکار کا مزید کہ ہمیں پاکستان کے نوجوانوں کو پروموٹ کرنا چاہیے، میرے لیے پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ میں چاہتا تو دنیا کے کسی بھی ملک میں رہ سکتا تھا لیکن مجھے اپنے ملک سے محبت ہے۔