اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہین کی جگہ اس کھلاڑی کو قومی ٹیم کا کپتان بناو!سابق کھلاڑی باسط علی نے بڑے کرکٹر کا نام لے لیا

24 Feb 2024
24 Feb 2024

(ویب ڈیسک) سابق کرکٹر باسط علی نے وکٹ کیپر محمد رضوان کوشاہین شاہ آفریدی کی جگہ ٹی20 میں قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں  گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے مطالبہ کیا کہ وہ شاہین آفریدی کی جگہ محمد رضوان کو کپتان نامزد کریں۔انہوں نے دورہ نیوزی لینڈ پر شاہین آفریدی کی کپتانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بابراعظم کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد کیویز کیخلاف 1-4 سے شکست پر فاسٹ باولر کو کپتانی کے عہدے سے ہٹا دینا چاہیے۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں شاہین آفریدی لاہور قلندرز کی قیادت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ،تاہم انکی قیادت میں رواں سیزن میں قلندرز کو اپنے ابتدائی 3 میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے