اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فراڈ کیس: فواد چودھری پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر

17 Feb 2024
17 Feb 2024

(ویب ڈیسک) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف فراڈ کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر سہیل تھہیم نے مقدمہ کی سماعت کی، پولیس کی جانب سے فواد چودھری کو عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا، عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی عدم پیشی  پر فردجرم کی کارروائی مؤخر کردی۔

 عدالت نے فواد چودھری پر فرد جرم کیلئے 2 مارچ کی تاریخ مقرر کردی اور آئندہ سماعت پر ملزم کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت بھی 2 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔

واضح رہے سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں50 لاکھ روپے فراڈ کا مقدمہ درج ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے