اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

16 Feb 2024
16 Feb 2024

(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

شاہ محمود قریشی کی طرف سے بیرسٹر تیمور ملک اور علی بخاری نے درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سائفر کیس میں 15 اگست سے شروع ہونے والے ٹرائل پراسس کی خلاف ورزی کی گئی، سائفر کیس کا ٹرائل قانونی طریقہ کار کے مطابق نہیں چلایا گیا، استغاثہ کے دس گواہوں کے بیان میرے وکلاء کی غیر موجودگی میں ریکارڈ ہوئے۔

دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ مجھے نوٹس دیئے بغیر میری طرف سے خودساختہ سرکاری وکیل مقرر کر دیا گیا، آرٹیکل 10اے کے تحت بنیادی حقوق سے متعلق متعدد بار عدالت کو درخواست دی، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ فیئر ٹرائل کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سائفر کیس میں سپیشل کورٹ کا 30 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بری کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے