اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ریاست مخالف بیانات پر علیمہ خان کو ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس

15 Feb 2024
15 Feb 2024

(لاہور نیوز) ریاست مخالف بیانات پر علیمہ خان کو ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کو ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ اسلام آباد نے طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کیا، علیمہ خان کو ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے 16 فروری کو دن 11 بجے طلب کیا ہے۔

علیمہ خان کو وزارت داخلہ کی شکایت پر نفرت انگیز بیانات پر طلب کیا گیا، ایف آئی اے نوٹس میں علیمہ خان کی عدم پیشی کی صورت میں یکطرفہ قانونی کارروائی شروع کرنے کا انتباہ کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نوٹس علیمہ خان کے لاہور میں رہائشی ایڈریس پر بھیجا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے