اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز اسلام آباد میں کھیلے جانے کی امیدیں برقرار

01 Feb 2024
01 Feb 2024

(ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان اور اردن کے مابین میچ اسلام آباد میں کھیلے جانے کی امیدیں برقرار ہیں۔

اے ایف سی نے اس حوالے سے وینیو فائنل کرنے کیلئے 2 فروری تک کا وقت دے دیا، پی ایف ایف مختلف امور کا جائزہ لے کر اے ایف سی کو حتمی جواب دے گا، میچ کی میزبانی کیلئے گراؤنڈ میں تمام سہولیات کا فیفا معیار کے مطابق ہونا لازمی ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے بھی پاکستان سپورٹس بورڈ سے رابطہ کیا اور بذریعہ خط میچ سے قبل جناح سٹیڈیم میں کرسیاں اور فیلڈ لائٹس لگانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور اردن کے مابین میچ 21 مارچ کو شیڈول ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے