اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ارشد ندیم گُھٹنے کی سرجری کیلئے 4 فروری کو برطانیہ روانہ ہونگے

31 Jan 2024
31 Jan 2024

(لاہور نیوز) قومی اتھلیٹ ارشد ندیم 4 فروری کو گُھٹنے کے علاج کیلئے برطانیہ روانہ ہونگے۔

ارشد ندیم کے کوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ارشد ندیم برطانیہ میں گُھٹنے کی سرجری کیلئے جارہے ہیں، اس سے قبل گزشتہ سال جیولن تھرو سٹار ارشد ندیم گُھٹنے کی انجری کے سبب ایشین گیمز سے باہر ہو گئے تھے۔ارشد ندیم نے کہا کہ امید ہے سرجری کے بعد 20 سے 25 دن میں مکمل فٹ ہوجاؤں گا، پیرس اولمپکس سے قبل ایک دو مقابلوں میں شرکت کرکے اعتماد بحال کرنے کی کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے گزشتہ سال عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کیلئے ایونٹ میں پہلا میڈل جیتا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے