اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

افتخار احمد نے اسد شفیق سے بدتمیزی پر معافی مانگ لی

01 Feb 2024
01 Feb 2024

(ویب ڈیسک) سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) میں شریک قومی کرکٹر افتخار احمد نے اسد شفیق سے بدتمیزی پر معافی مانگ لی۔

افتخار احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے رویے پر نہایت ہی معذرت خواہ ہوں، مجھے اس طرح کی حرکت نہیں کرنی چاہیے تھی۔

قومی آل راؤنڈر نے کہا کہ جو ہوا وہ میچ کی گرما گرمی میں ہوا، میں نے میچ کے بعد اسد شفیق سے معذرت کا اظہار کیا تھا، ہم نے اکٹھے کافی کرکٹ کھیلی ہے، اسد شفیق کا بہت احترام کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ افتخار احمد نے گزشتہ روز ایس پی ایل میچ میں اسد شفیق کی وکٹ لے کر جارح مزاجی کا مظاہرہ کیا تھا کیونکہ آوٹ ہونے سے قبل اسد شفیق نے افتخار احمد کو ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے