اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عام انتخابات میں آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

25 Jan 2024
25 Jan 2024

(لاہور نیوز) عام انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔

وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز انتخابات کے دوران فوجی دستوں کی تعیناتی کی منظور دی تھی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئین کی شق 245 کے تحت انتخابات کے دوران ملک میں فوج تعینات کی جائے گی، فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر حساس پولنگ سٹیشنز کے باہر تعینات ہو گی، فوج کی تعیناتی 5 سے 10 فروری تک ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات میں آرمڈ فورسز کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

 نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی انتخابات کو شفاف اور پرامن بنانے کیلئے کی گئی ہے، سول آرمڈ فورسز پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان میں بھی تعینات ہوں گی، سول آرمڈ فورسز پاکستان پوسٹ فاؤنڈیشن میں بھی تعینات کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہاگیا ہے کہ سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی 12 جنوری کو کی گئی ہے جو 8 فروری تک رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے