اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعظم سے تاجکستان کے سفیر عصمت اللہ نصرالدین کی الوداعی ملاقات

23 Jan 2024
23 Jan 2024

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے تاجکستان کے پاکستان میں سفیر عصمت اللہ نصرالدین نے الوداعی ملاقات کی۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ملاقات میں عصمت اللہ نصرالدین کی پاکستان تاجکستان تعلقات کے فروغ کیلئے کردار کی تعریف کی، تاجکستان کے سفیر کیلئے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ تاجکستان سے آئندہ سفیر بھی اسی طرح دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مضبوطی کیلئے کلیدی کردار ادا کریں گے۔

عصمت اللہ نصرالدین نے پاکستان تاجکستان کے مابین برادرانہ تعلقات کو دیرینہ اور تاریخی قرار دیا، تاجکستان کے سفیر نے پاکستان میں اپنے قیام کو یادگار اور پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف کی۔

تاجکستان کے سفیر نے وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی جانب سے نیک خواہشات پر انکا شکریہ ادا کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے