اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف کی این اے 130 میں انتخابی ریلی، کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت

23 Jan 2024
23 Jan 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے این اے 130 میں انتخابی ریلی نکالی۔ مریم نواز سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں نے ریلی میں شرکت کی۔

میاں نواز شریف نے اپنے حلقہ این اے 130 میں مریم نواز کے ہمراہ ٹیکسالی چوک سے ریلی کا آغاز کیا تو حلقہ پی پی 174 سے پارٹی امیدوار بلال یاسین نے کارکنوں کے ساتھ استقبال کیا۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں کارکن شیر شیر کے نعرے لگاتے رہے۔

میاں نواز شریف اور مریم نواز نے موہنی روڈ پر گاڑی سے باہر آ کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔ قافلہ یونیک بیکری چوک، آرائیں بلڈنگ، کالے کی پلی، رحمان روڈ سے ہوتا ہوا کریم پارک پہنچا تو کارکنوں نے اپنے قائد کا بھرپور استقبال کیا۔ ریلی بلال گنج چوک پہنچی تو شاندار آتش بازی کی گئی جبکہ امین پارک، مکہ روڈ، قصور پورہ چوک، کھوکھر ٹاؤن، مولا بخش چوک سمیت دیگر علاقوں میں کارکنوں کی بڑی تعداد میاں نواز شریف کی گاڑی کے ساتھ پیدل چلتی رہی۔

میاں نواز شریف کی ریلی چھوٹے بڑے بازاروں سے گزرتے ہوئے کچہری چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے