اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نارووال سے تحریک انصاف کے 4 آزاد امیدوار الیکشن سے دستبردار

23 Jan 2024
23 Jan 2024

(ویب ڈیسک) عام انتخابات 2024 کے لئے نارووال کے صوبائی حلقوں پر تحریک انصاف کے 4 آزاد امیدوار الیکشن سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

تمام امیدواروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 8 فروری کے الیکشن سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں، انہوں نے یہ فیصلہ میرٹ پر آنے کے باوجود پی ٹی آئی کے ٹکٹ جاری نہ ہونے پر کیا ہے۔

دستبردار ہونے والوں میں پی پی 56 سے عارف خان ، پی پی 57 سے سجاد مہیس، پی پی 58 سے افضال مہیس اور قاسم خان جلالی شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے