اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مولانا فضل الرحمان پنجاب کے سیاسی میدانوں میں اترنے کو تیار

23 Jan 2024
23 Jan 2024

(لاہور نیوز) عام انتخابات کے سلسلہ میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پنجاب اور سندھ کے میدانوں میں اترنے کی تیاری کر لی۔

مولانا فضل الرحمان 25 جنوری کو ملتان، 26 جنوری کو مظفر گڑھ میں جلسوں سے خطاب کریں گے، سربراہ جے یو آئی 27 جنوری کو صبح کندھ کوٹ سندھ، 27 جنوری کو ہی شکارپور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

سربراہ جے یو آئی 28 جنوری کو شہدادکوٹ اور لاڑکانہ کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان 28 جنوری کو سکھر اور 28 جنوری کو ہی شام کو گھوٹکی بائی پاس پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے