اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فواد چودھری کا الیکشن کمیشن کو خط، انتخابات کے بائیکاٹ کااعلان

22 Jan 2024
22 Jan 2024

(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر ‎فواد چودھری اور انکے گروپ نے الیکشن کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

فوادچودھری نے الیکشن کمیشن کوخط لکھ دیا ، سابق وفاقی وزیر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں چناؤ ہی نہ ہو تو ایسے انتخابات کے کیا معنی ہیں؟

انہوں نے کہا کہ مجھے گرفتار کیا گیا کہ میں الیکشن سے دستبردار ہو جاؤں، ہمارے کارکنوں کو ڈرایا دھمکایا گیا، گرفتار کیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ بلا جواز ہمارے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے، میرے بھائی کے کاغذات منظور ہوئے تو انہیں نیب میں میرا شریک ملزم بنا دیا۔

خط میں ان کاکہنا تھا کہ قومی انتخابات کا کھیل اس طرح رچایا گیا کہ بقول وارث شاہ گلیاں ہو جان سنجیاں وچ مرزا یار پھرے ، ریاست کے تقاضوں کے مطابق ہمارا آئین جمہوریت کی اساس پر قائم ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ریاست کا اقتدار عوام کی امانت ہے ، ہمارا آئین یہ ضمانت دیتا ہے، اس اصول کو انتخابات کے ذریعے لاگو ہونا ہوتا ہے، انتخابات 2024 آئین کی اس بنیادی ضمانت کو تہہ و تیغ کرتے ہوئے ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فواد چودھری کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور این اے 61 جہلم سے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے