اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میدانی علاقوں میں دھند کا راج، ٹرین شیڈول بری طرح متاثر

22 Jan 2024
22 Jan 2024

(لاہور نیوز) شدید دھند کے باعث ٹرین شیڈول بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا۔

کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جس کے باعث مسافروں کو خواری کا سامنا کرنا  پڑ رہا ہے۔

کراچی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس 7 گھنٹے 10 منٹ،  علامہ اقبال ایکسپریس 5 گھنٹے 45 منٹ، خیبر میل ایکسپریس 5 گھنٹے 35 منٹ، رحمان بابا ایکسپریس 5 گھنٹے 20 منٹ اور ملت ایکسپریس 4 گھنٹے 10 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔

قراقرم ایکسپریس 2 گھنٹے 20 منٹ، فرید ایکسپریس سوا  2 گھنٹے، کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ، گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ اور تیز گام ایکسپریس 1 گھنٹہ 35 منٹ لیٹ پہنچی۔

اسی طرح  عوام ایکسپریس کو ڈیڑھ گھنٹہ، پاک بزنس ایکسپریس کو 1 گھنٹہ 20 منٹ اور جعفر ایکسپریس کو 1 گھنٹہ 10 منٹ تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے