اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بیروزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے نوازشریف کو لانا ہوگا: ملک افضل

21 Jan 2024
21 Jan 2024

(لاہور نیوز) این اے 125 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک سے بیروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ کرنا ہے تو نواز شریف کو حکومت میں لانا ہو گا۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم تیز ہو گئی، این اے 125 سے لیگی امیدوار ملک افضل کھوکھر نے کارنر میٹنگز  اور جلسے سے خطاب کیا۔

اس موقع پر ملک افضل کھوکھر کا کہنا تھا کہ سابق دور حکومت  میں میرا گھر گرایا گیا لیکن میں نے  ضمیر کا سودا نہیں کیا، نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا، بیروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ کرنا ہے تو  نواز شریف کو لانا ہو گا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے سابق رہنما سہیل جٹ نے  برادری  سمیت   مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے