اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دھند کے ڈیرے، موٹر وے ایم 3 ٹریفک کیلئے بند

18 Jan 2024
18 Jan 2024

(لاہور نیوز) دھند نے سڑکوں پر ڈیرے ڈال لئے، موٹر وے ایم 3 کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔

سید عمران احمد نے کہا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے بند کیا جاتا ہے، قومی شاہراہوں پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔

انہوں نے کہا کہ دھند کے موسم میں صبح 10 سے شام 6 بجے تک بہترین سفری اوقات ہیں، روڈ یوزرز گاڑی کے آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے موسم میں تیز رفتاری سے پرہیز کیا جائے اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھا جائے، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے