اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

واسا کے بل اور نوٹس چھپوانے کے لئے نجی کمپنی کا سہارا لینے کا پلان مرتب

18 Jan 2024
18 Jan 2024

(لاہور نیوز) واسا کے بل اور نوٹس چھپوانے کے لئے نجی کمپنی کا سہارا لیا جائے گا۔ واسا کے آٹھ ٹاؤنز میں واٹر بلنگ کی آؤٹ سورسنگ کی جائے گی۔

واسا لاہور کو نجی کنٹریکٹر کمپنیوں کے حوالے کرنے کا جامع پلان مرتب کر لیا گیا۔ ٹیوب ویلز کے بعد ڈسپوزل سٹیشنز بھی نجی کمپنی کے حوالے کر دیئے گئے۔ ٹیوب ویل کی طرز پر دیگر املاک کا کام بھی نجی کنٹریکٹر ہی کرے گا۔

ٹیوب ویلز اور ڈسپوزل کے بعد بلنگ بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ واسا کے بل اور نوٹس چھپوانے کے لئے نجی کمپنی کا سہارا لیا جائے گا۔ واسا کے آٹھ ٹاؤنز میں واٹر بلنگ کی آؤٹ سورسنگ کی جائے گی۔ بلوں کی ڈسٹری بیوشن کا ٹھیکہ اقبال ٹاؤن میں 2 کروڑ 88 لاکھ 92 ہزار روپے میں دیا جائے گا۔ نشتر ٹاؤن میں 3 کروڑ 5 لاکھ ، گلبرگ ٹاؤن میں ایک کروڑ 47 لاکھ روپے سے بل ڈسٹری بیوشن آؤٹ سورس ہو گی۔

واسا کی جانب سے 31 جنوری کو ٹینڈرز الاٹ کئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے