اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایران کو جارحیت پر پاکستان سے معافی مانگنی چاہئے : طاہر اشرفی

18 Jan 2024
18 Jan 2024

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان نے جواب دے دیا، اب ایران آگے بڑھے اور زیادتی کا ازالہ کرے۔

نگران وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کو وحدت کی ضرورت ہے، ایک طرف پاکستان اور دوسری جانب عراق ہے، دونوں پڑوسی ممالک پر ایک ہی وقت میں ایران سے حملہ ہوا، پاکستان کمزور ملک نہیں اور نہ کسی کو سمجھنا چاہئے۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اس وقت پاکستان اس خطے میں ہندوستان جیسے جارح ملک کا مقابلہ کر رہا ہے، ایران کو اس جارحیت پر پاکستان سے معافی مانگنی چاہئے، پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے جوابی کارروائی کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے ہمارے بارڈرز ریڈ لائن ہیں، پاکستان کے عوام لاوارث نہیں ہیں، پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے، خطبات جمعہ میں ایران کی جارحیت کی مذمت کی جائے گی۔

حافظ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ یہ وطن کی سلامتی کا معاملہ ہے، سوشل میڈیا مہم سازی میں شامل نہ ہوا جائے، ایک دو کے علاوہ تمام اسلامی ممالک نے پاکستان کو اپنی تائید اور تعاون کا کہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے