اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کیخلاف میچ سے قبل کیوی باؤلر مچل سینٹنر کورونا کا شکار

12 Jan 2024
12 Jan 2024

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سپن باؤلنگ آل راؤنڈر مچل سینٹنر کورونا کا شکار ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مچل سینٹنر کا کوویڈ ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور وہ آج ٹیم کے ہمراہ سٹیڈیم نہیں جائیں گے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں مچل سینٹنر کا معائنہ جاری رہے گا اور وہ اکیلے ہی گھر کے لیے ہیملٹن روانہ ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے مچل سینٹنر نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے