اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان جونیئر سکواش ٹیم کی برٹش اوپن جونیئر چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی

08 Jan 2024
08 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان جونیئر سکواش ٹیم کی برٹش اوپن جونیئر چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی دیکھنے میں آئی۔

قومی پلیئرز کسی بھی کیٹیگری میں سیمی فائنل تک پہنچنے میں ناکام رہی۔ برطانیہ میں منعقدہ برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی انڈر۔19 میں انس شاہ، عثمان ندیم، انڈر۔17 میں عبداللہ نواز، عمیر عاطف، انڈر۔15 میں شاہ زیب نعمان خان، انڈر۔13 میں سہیل عدنان، حذیفہ شاہد جبکہ انڈر۔11 میں حماس علی نے کی لیکن سارے پلیئرز کسی بھی کیٹیگری کے سیمی فائنل مرحلے تک پہنچنے میں ناکام رہے۔

انڈر۔11، انڈر۔15 اور انڈر۔17 کیٹیگریز میں پاکستان کیلئے میڈل جیتنے کی توقع کی جا رہی تھی لیکن کوئی بھی پلیئر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔ سکواش حلقوں نے ٹیم سلیکشن اور کوچنگ پر کئی سوالات اٹھا دیئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے