اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکاربلال قریشی نے اداکاروں کے بولڈ لباس کیخلاف آواز اٹھادی

04 Jan 2024
04 Jan 2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار بلال قریشی نے کہا ہے کہ بولڈ لباس ہمارے کلچر اور اقدار کے خلاف ہے اداکاروں کو ایسے لباس پہننے سے گریز کرنا چاہیے۔

اپنے ایک انٹرویو میں بلال قریشی کا کہنا تھا کہ اداکارائیں تنقید سے بچنے کے لیے بولڈ لباس پہننے سے گریز کریں،ایک ساتھی اداکارہ بولڈ لباس پہننے پر ہونے والی تنقید سے پریشان تھیں ان کو بھی یہی کہا کہ آپ کو اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے سے گریز کرنا چاہیے تھا۔

اداکار بلال قریشی کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی مذہبی بحث میں پڑنا نہیں چاہتا لیکن سچ تو یہ ہے کہ ہماری کچھ اخلاقی اور معاشرتی اقدار ہیں جن کا خیال کرنا چاہیے۔ میری بیوی اور بہنوں نے کبھی بولڈ لباس نہیں پہنا پھر بھی وہ خوبصورت نظر آتی ہیں۔

بلال قریشی نے کہا کہ جب کوئی بولڈ لباس پہنےگا تو اسے لوگوں کی تنقید کا سامنا تو کرنا پڑے گا،بہتر ہے کہ اس طرح کا کام کیا ہی نہ جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے