اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیاست طویل عرصہ سے اہلیت پر نہیں این آر او کی بنیاد پر چل رہی ہے: سراج الحق

04 Jan 2024
04 Jan 2024

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ سیاست طویل عرصہ سے اہلیت پر نہیں این آر او کی بنیاد پر چل رہی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ سیاسی گھٹن اور دھند کا موسم آئین کی بالادستی سے ہی نکھر سکتا ہے، آئین کے آرٹیکلز 62,63 پر عمل ہو تو سیاست کرپشن سے پاک ہو سکتی ہے، سیاست طویل عرصہ سے اہلیت پر نہیں این آر او کی بنیاد پر چل رہی ہے، جمہوری ممالک میں کرپٹ افراد کو عوامی منصب پر برداشت نہیں کیا جاتا۔

سراج الحق نے کہا کہ ملک میں اقتدار جمہوریت کے نہیں خاندانوں کے گرد گھومتا ہے، پارٹیوں میں نظریات کی جگہ شخصیت پرستی نے لے رکھی ہے، سابق حکمران پارٹیوں نے سیاست میں گالم گلوچ کو پروان چڑھایا۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ عوام کے پاس ووٹ دینے کے لئے جماعت اسلامی بہترین آپشن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے