اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الیکشن کی گہماگہمی ، لاہور کے حلقوں میں امیدواروں کی تشہیری مہم شروع

04 Jan 2024
04 Jan 2024

(لاہور نیوز) الیکشن کی گہماگہمی عروج پر پہنچ گئی۔ لاہور کے حلقوں میں امیدواروں کی تشہیری مہم شروع ہو گئی۔

سڑکوں، گلیوں، بازاروں اور چوراہوں پر بینرز اور فلیکسز آویزاں کر دیئے گئے۔ حلقہ این اے 117 لاہور ون سے 38 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور، معروف سیاسی شخصیات بھی اس حلقے میں امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

این اے 117 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں عظیم یاسین، پیپلزپارٹی کے آصف ہاشمی، پی ٹی آئی کے علی اعجاز گجر اور تحریک لبیک کے ملک سیف الرحمان کے بینرز اور فلیکسز موجود ہیں۔ اسی طرح پی پی 145 سے مسلم لیگ ن کے سمیع اللہ خان، پیپلزپارٹی کے رانا افتخار علی، جماعت اسلامی کے مظہر ملک اور ٹی ایل پی کے میاں منیب طارق بھی انتخابی مہم چلا رہے ہیں جبکہ پی پی 146 سے پاکستان تحریک انصاف کے مبشر علی گجر اور مسلم لیگ ن کے احسان خان آمنے سامنے ہیں۔

حلقہ این اے117 سے ووٹرز کا کہنا ہے کہ مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کا حل ضروری ہے۔

این اے 117 سے 38 امیدواران کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے جن میں سردار ایاز صادق، عطاء اللہ تارڑ، میاں عظیم یاسین، غزالی سلیم، عبدالعلیم خان، ابرارالحق، آصف ہاشمی اور دیگر شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے