اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لیگ سپنر ابرار احمد ان فٹ، نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر

02 Jan 2024
02 Jan 2024

(لاہور نیوز) لیگ اسپنر ابرار احمد مکمل فٹ نہ ہونے کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے، وطن واپس آکر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب سیشن میں شرکت کریں گے۔

 پی سی بی ذرائع کے مطابق لیفٹ آرم سپنر محمد نواز کو ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے، محمد نواز، زمان خان، حارث رؤف اور اسامہ میر نے ٹی 20 سیریز کی تیاری کا آغاز کردیا ہے۔

چاروں کھلاڑی پانچ جنوری کو آسٹریلیا سے آکلینڈ پہنچ کرٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے ساتھ سیریز کی پریکٹس شروع کردیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے