اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی پی ایل بہتر ہے یا پی ایس یل ؟سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا بیان سامنے آگیا

31 Dec 2023
31 Dec 2023

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے ہونے والی بحث پر اپنی رائے دیدی۔

بھارتی اسپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ میں دونوں لیگز میں ٹیموں کے ساتھ منسلک رہا ہوں، آئی پی ایل کا کوئی موازنہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے نہیں ہے۔پی ایس ایل صرف پاکستان میں بہت بڑا برانڈ ہے لیکن آئی پی ایل کو دنیا بھر  میں فالو کیا جاتا ہے۔

سوئنگ کے سلطان سے جب کراچی کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں سے کسی ایک ٹیم کو چننے کا کہا گیا تو وسیم اکرم نے دونوں ٹیموں کو چنا۔دوسری جانب وسیم اکرم کے پاکستان سپر لیگ سے متعلق دئیے گئے بیان پر شائقین نالاں نظر آئے اور انہوں نے سابق کرکٹر پر تنقید کے نشتر بھی چلائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے