اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عارف حسن 19 سال بعد پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی صدارت سے مستعفی

31 Dec 2023
31 Dec 2023

(دنیا نیوز) لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی صدارت سے 19 سال بعد مستعفی ہوگئے، عارف حسن مارچ 2004 کو صدر پی او اے منتخب ہوئے تھے۔

عارف حسن کا مبینہ استعفیٰ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، عارف حسن کے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ خراب صحت کی بنیاد پر پی او اے کی صدارت چھوڑی، یکم جنوری 2024ء کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔

عارف حسن نے مزید لکھا کہ فیصلہ آسان نہیں تھا، صحت پر توجہ دینے کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے