اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمارہ اطہر پہلی خاتون سی ٹی او لاہور تعینات

11 Dec 2023
11 Dec 2023

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس میں تقرروتبادلے، عمارہ اطہر کو سی ٹی او لاہور تعینات کردیا گیا۔

 

 آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کو تبدیل کر کے عمارہ اطہر کو تعینات کردیا گیا، عمارہ اطہر بطور سی ٹی او لاہور تعینات ہونیوالی پہلی خاتون پولیس افسر بن گئی ہیں۔

مستنصر فیروز کی خدمات سیف سٹیز اتھارٹی کے سپرد کر دی گئیں، حمزہ امان اللہ کو پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب جبکہ بلال عمر کو اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی آئی جی آفس تعینات کردیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے