اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ذوالفقار بھٹو ریفرنس: بلاول نے کیس کی براہ راست نشریات کی اپیل کر دی

11 Dec 2023
11 Dec 2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق ریفرنس کی براہ راست نشریات کیلئے درخواست دائر کر دی۔

درخواست بلاول بھٹو کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں دائر کی جس میں کہا گیا کہ صدارتی ریفرنس میرے والد آصف زرداری کی جانب سے دائر کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سماعت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی اجازت دی جائے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ کل ذوالفقار علی بھٹو کیس کی سماعت کرے گا، سابق صدر آصف علی زرداری نے اپریل 2011 میں صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے