اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی جلاؤ گھیراؤ: 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

05 Dec 2023
05 Dec 2023

(لاہور نیوز) انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔

پولیس نے موقف اپنایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش کی، ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

عدالت کی جانب سے جن افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں ان میں حافظ فرحت، مراد سعید، اعظم خان، حامد رضا، امتیاز احمد شیخ سمیت دیگر شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے