اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی مقدمات، شاہ محمود کی عبوری ضمانتیں بحال کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

05 Dec 2023
05 Dec 2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے نومئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتوں کی بحالی کیلئےدائر درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس سمیت 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے  جج ارشد جاوید نے مقدمات کی سماعت کی۔

عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے سمیت دیگر 6 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتوں کی بحالی کیلئے دائر درخواست پر  درخواستگزار کے وکیل کو   دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت  19 دسمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر جناح ہاؤس حملہ و دیگر 6 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں خارج کی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے