اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عام انتخابات: وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو 17.4 ارب روپے جاری کر دیئے

05 Dec 2023
05 Dec 2023

(لاہور نیوز) وزارت خزانہ نے عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو مزید فنڈز جاری کردیئے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کو 17 ارب 40 کروڑروپے جاری کردیئے گئے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ نے اس سے قبل 10 ارب روپے جاری کیے تھے اور اب مجموعی طور پر الیکشن کمیشن کو 27 ارب 40 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بجٹ میں الیکشن کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، الیکشن کمیشن نے فنڈز کا اجرا نہ ہونے پر گزشتہ روز سیکرٹری خزانہ کو طلب کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے