اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی قائد کا بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنے کا دعویٰ جھوٹ ہے: عون چودھری

04 Dec 2023
04 Dec 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ قائد پی ٹی آئی کا بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنےکا دعویٰ صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔

سائفر کیس کی سماعت کے دوران سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ انہوں نے بشریٰ بی بی کو نکاح سے قبل نہیں دیکھا تھا جس پر اب قائد پی ٹی آئی کے سابق قریبی دوست عون چودھری نے   بانی  پی ٹی آئی کے دعوے کو جھوٹ قرار دیا ہے۔

عون چودھری نے اپنے ایک  بیان میں کہا ہے کہ  سابق وزیراعظم بشریٰ بی بی کو ایک بار نہیں کئی بار نکاح سے پہلے ملے اور گھنٹوں ملاقات کرتے رہے، قائد پی ٹی آئی بشریٰ بی بی سے نکاح سے پہلے درجنوں بار ملے اور دیکھا بھی تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں خود پی ٹی آئی قائد کو بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے لے کر جاتا رہا، پرانے تعلق کا لحاظ رکھ رہا ہوں ورنہ ایسے راز کھولوں کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا گند دنیا کے سامنے آجائے اور انہیں شرم سے سر چھپانے کی جگہ نہ ملے۔

عون چودھری کا کہنا تھا کہ قوم کا لیڈر خود جھوٹ بولے تو میرا فرض ہے کہ سچ سامنے لاؤں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاست جھوٹ پرمبنی ہے، اللہ کاشکر ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو وقت پر ہی چھوڑ دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے