اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لمبی جدوجہد کرنے والے ساتھیوں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جائے گا: سعد رفیق

04 Dec 2023
04 Dec 2023

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لمبی جدوجہد کرنے والے ساتھیوں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔

سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پارٹی آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کے انٹرویوز کی دن بھر کی مشق تھی، مسلم لیگ ن نے مجھے ڈویژن کا انچارج بنایا تھا، مسلم لیگ ن لاہور کے 7 قومی اسمبلی اور 14 صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے انٹرویو کئے گئے۔

سعد رفیق نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ نوجوان بھی آئے، وکلاء بھی آئے، یہ انٹرویو جاری رہیں گے اور پیر کو لاہور ڈویژن کے انٹرویو مکمل کر لئے جائیں گے، حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ کی جانب سے کیا جائے گا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شہبازشریف سے ملاقات میں مسلم لیگ ن سندھ اور کراچی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے، دانیال عزیز ہمارے دوست ہیں لیکن ان کو علاقائی سیاسی ایشو کو ٹی وی پر نہیں لانا چاہئے، کوئی شکایت ہے تو حق سے کریں، پارٹی لیڈر شپ موجود ہے کسی بھی سیاسی جماعت میں اختلاف ہو سکتا ہے لیکن آواز باہر نہیں جانی چاہئے۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے