اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سبزیاں پہنچ سے دور ہونے لگیں، پیاز مزید مہنگا

03 Dec 2023
03 Dec 2023

(لاہور نیوز) سبزیاں بھی شہریوں کی پہنچ سے دور ہونے لگیں، سبزی مارکیٹ میں پیاز مزید مہنگا ہو گیا۔

مارکیٹ میں  پیاز کے نرخ میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔  پیاز کا سرکاری نرخ 150 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 180 سے 200 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

ٹماٹر کا سرکاری نرخ 100 روپے کلو مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 130 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ آلو کا سرکاری نرخ برقرار ہے، آلو کا نرخ بدستور 95 روپے کلو مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں آلو 120 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

 لہسن اور ادرک 600 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ بند گوبھی 100،پھول گوبھی 80 جبکہ شلجم 80 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ مٹر 220،کریلا 100 اور اروی 150 روپے کلو ہے۔ پالک ، ساگ 50 سے 60 روپے کلو تک ہے۔

 برائلر گوشت کا نرخ کم ہو گیا۔ برائلر گوشت کے نرخ میں چار روپے فی کلو کمی آئی ہے۔ برائلر گوشت کا آج نرخ 473 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ فارمی انڈے نرخ بدستور 333 روپے فی درجن ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے