اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

موسم سرما میں ایل پی جی کی قیمتوں نے صارفین کے ہوش اڑا دئیے

01 Dec 2023
01 Dec 2023

(لاہور نیوز) موسم سرما میں ایل پی جی کی قیمتوں نے صارفین کے ہوش اڑا دئیے۔ ایل پی جی مافیا من مانی قیمت وصول کر رہا ہے۔

موسم سرما میں ایل پی جی بھی غریب کی پہنچ سے باہر ہو گئی۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی کلو اضافہ کیا تو نئی قیمت 254 روپے 83 پیسے فی کلو ہو گئی۔ شہر بھر میں کہیں بھی اوگرا ریٹ پر ایل پی جی دستیاب نہیں۔ مختلف علاقوں میں ایل پی جی 270 سے 300 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔  

شہری کہتے ہیں ہر کوئی من مانی قیمت پر ایل پی جی فروخت کر رہا ہے۔ گیس خریدیں یا بچوں کو دو وقت کا کھانا کھلائیں۔

شہریوں نے مزید کہا کہ متعلقہ ادارے ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کر رہے۔ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے