اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ورلڈ بینک کے وائس پریذیڈنٹ کا داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ

02 Dec 2023
02 Dec 2023

(ویب ڈیسک) ورلڈ بینک کے وائس پریذیڈنٹ مارٹن ریزر نے تربیلا پانچویں توسیعی اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔

چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک سید توقیر حسین بھی ان کے ہمراہ تھے، ورلڈ بینک کے وائس پریذیڈنٹ نے تربیلا پانچویں توسیعی اور داسو پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی کام کا مشاہدہ کیا، تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے ورلڈ بینک مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔

ورلڈ بینک کے وائس پریذیڈنٹ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کی مجموعی پیداواری صلاحیت ایک ہزار 530 میگاواٹ ہے، تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے سے 2025ء میں بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔

ورلڈ بینک کے وائس پریذیڈنٹ نے تربیلا چوتھے پن بجلی گھر کا بھی دورہ کیا، تربیلا چوتھا توسیعی پن بجلی منصوبہ 2018ء میں ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے مکمل کیا گیا تھا، تربیلا چوتھا توسیعی پن بجلی گھر اپنی تکمیل سے اب تک نیشنل گرڈ کو 22 ارب 56 کروڑ کی سستی پن بجلی فراہم کر چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے