اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نوازشریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری

02 Dec 2023
02 Dec 2023

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل  ڈویژن بنچ  نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا ہے کہ نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ انہیں اپیل واپس لینے کی ہدایات ہیں، نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر اظہر مقبول کی جانب سے اپیل واپس لینے کی استدعا کی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے  فیصلے میں مزید لکھا کہ قومی احتساب بیورو کی جانب سے اپیل واپس لینے کی استدعا منظور کی جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے