30 Nov 2023
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز احمد شہزاد کی جانب سے ابوظہبی میں لیگ کھیلنے سے معذرت کرلی گئی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کی گئی ٹوئٹ میں احمد شہزاد نے کہا کہ پی سی بی نے ابوظہبی میں ہونے والی ٹی-10 لیگ کھیلنے کی اجازت دیدی تھی جس پر ان کا شکرگزار ہوں تاہم میں نے ابوظہبی جانے سے معذرت کرلی ہے۔
احمد شہزاد نے مزید لکھا کہ ہمیشہ پاکستان کو فوقیت دی ہے، قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کرتا رہوں گا اور اس کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ پر پوری توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے۔
اوپنر بیٹر احمد شہزاد نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرکے نوجوان کرکٹرز کے لیے مثال بننا چاہتا ہوں۔ بنگال ٹائیگرز کا بھی شکریہ جنھوں نے مجھے پرفارمنس کی بنیاد پر سلیکٹ کیا۔