اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.24 قیمت فروخت : 326.83
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.62 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.61 قیمت فروخت : 199.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.64 قیمت فروخت : 204.01
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 478700 دس گرام : 410400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 438805 دس گرام : 376197
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7641 دس گرام : 6558
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر حدِ رفتار میں کمی کر دی گئی

12 Mar 2026
12 Mar 2026

(لاہور نیوز) حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق کفایت شعاری اور ایندھن کی بچت کے پیش نظر موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر حدِ رفتار میں کمی کر دی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز پر کار اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل(ایل ٹی وی) کی حدِ رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی، موٹرویز پر مسافر بردار گاڑی (پی ایس وی) اور مال بردار گاڑی (ایچ ٹی وی) کی حدِ رفتار 110 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی۔

اس کے علاوہ ہائی ویز پر کار اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل(ایل ٹی وی) کی حدِ رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی، ہائی ویز پر مسافر بردار گاڑی (پی ایس وی) اور مال بردار گاڑی(ایچ ٹی وی)کی حدِ رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی۔

 ترجمان نے بتایا کہ حدِ رفتار میں یہ تبدیلی وزیرِ اعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق توانائی کے مؤثر استعمال اور ایندھن کی بچت کے پیش نظر کی گئی، نئی حدِ رفتار سے متعلق نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس نے ملک بھر میں آگاہی مہم شروع کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے